Pakistan Resolution Day Celebrations: Balochistan Sports Board Hosts Colourful Festival.
To commemorate Pakistan Resolution Day, the Balochistan Sports Board is organizing a vibrant Sports festival from March 16th to 23rd. This exciting event is part of the Pakistan Solidarity Day project, aiming to promote unity and solidarity through sports.
Key Highlights:
- Over 25 games will be featured, with participation from both male and female athletes in district Quetta.
- The festival will take place across 36 districts of Balochistan, with 5 disciplines being held in each district.
- Minister for Sports and youth affairs, Secretary Sports and DG Sports, Dr. Yasir Bazai, envisions fostering community unity and conveying a positive message to the world through sports.
Don’t Miss Out
Join the celebrations and be a part of this momentous occasion.

ٹیک بال کے مقابلے: بلوچستان میں نئی ابھرتی ہوئی کھیلوں کی سرگرمیاں
(بلوچستان اسپورٹس بورڈ میڈیا سیل)
ٹیک بال ایک نئی اور تیزی سے مقبول ہونے والی کھیل ہے، جو فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے امتزاج پر مبنی ہے۔ اس کھیل میں کھلاڑی ایک محدب ٹیبل پر فٹ بال کو کنٹرول کرتے ہیں، جو ان کی مہارت، توازن اور ردعمل کو بہتر بناتا ہے۔
بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، ڈاکٹر یاسر خان بازئی، خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف نئی کھیلوں کی سرپرستی کی ہے، جن میں ٹیک بال بھی شامل ہے، تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کیا جا سکے۔
20 مارچ سے 22 مارچ 2025 تک جام یوسف ہال، ایوب سپورٹس کمپلیکس میں ٹیک بال کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان مقابلوں کا مقصد نہ صرف اس نئی کھیل کو فروغ دینا ہے بلکہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔

Date .17.3 2025 Khuzdar night futsal tournament regarding 23rd march
Gazgi green FC khuzdar Vs Kattan combined Kattan combined won match by 3_1

کوئٹہ ( سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میڈیا سیل) حکومت بلوچستان کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ ایونٹ کھیلوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تمام اسپورٹس افسران اور اسپورٹس آرگنائزرز کو ہدایات جاری کی ہیں کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف کھیلوں کے 30 سے زائد مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹس میں کھیلوں کی تقریبات جاری ہیں جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت ہے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 16 مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مرد و خواتین کی بھرپور شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہماری یوتھ کھیلوں میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہے۔ اگر ان کو مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے تو یہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ میدانوں کو آباد دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ یوم پاکستان کی اختتامی تقریب 23 مارچ کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی۔

23rd March Pakistan Day Sports Festival 2025 organized by the Sport & Youth Affaris , Government of Balochistan.
Pictorial Highlights of
Ladu , Caram Board & Chess games 👇


















