






کوئٹہ:
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس آفس میں آج آل کوئٹہ کرکٹ ٹیپ بال اور فٹسال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز آصف لانگو، ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کامران، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محیب برامان، منظور احمد اور کوچ محمد آشم نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹورنامنٹ کو مختلف وینیوز پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تمام وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ال کوئٹہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ فٹسال چیلنج کپ 2026۔
تمام فٹسال کلبز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام “فٹسال چیلنج کپ 2026” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کلبز سے درخواست ہے کہ اپنا اندراج مقررہ پرفارما کے مطابق مکمل کر کے 2 جنوری 2026 تک جمع کروائیں۔
فاتح ٹیم کے لیے انعام:
چیلنج کپ کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ روپے انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی جگہ:
- ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کوئٹہ محب الرحمن کاکڑ
- فٹبال کوچز: ہاشم لانگو اور نعمان صاحب
مزید معلومات کے لیے:
پرفارما پر درج نمبرز پر رابطہ کریں۔
نوٹ: مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی رجسٹریشنز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
شکریہ۔


کوئٹہ میں “آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ” کا آغاز، سیلمان سپورٹس نے پہلے میچ میں وحدت گرین کو شکست دے دی
کوئٹہ 5 جنوری 2026 کوئٹہ میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سلیمان سپورٹس اور وحدت گرین کے مابین ایوب سپورٹس کمپليکس میں کھیلا گیا جو کہ سلیمان سپورٹس نے 9 وکٹوں سے باآسانی جیت لیا 103 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر سیلمان سپورٹس نے حاصل کیا، کپتان عصمت 54 اور احسان افغان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کامران خورشيد تھے ان کے ہمراہ رانا عرفان آرگنائزنگ ٹیم کے سمیع اللہ اور اسلم گرین سمیت شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی، میچ کے دوران مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔ آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں تقریبا ڈیڑھ سو کے قریب ٹیموں نے رجسٹریشن کے ذریعے حصہ لیا ہے جبکہ یہ ٹورنامنٹ کوئٹہ کے چھ مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، بہترین بولر اور بہترین کھلاڑی کو 30، 30 ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد کوئٹہ میں ٹیپ بال کرکٹ کا فروغ، کھلاڑیوں کو مواقع اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ایسے ٹورنامنٹس باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیتے ہیں، جہاں سے وہ ہارڈ بال کرکٹ اور ضلعی، صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کل سے باقاعدہ چھ مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر میچز کھیلے جائیں گے




نیا سال، کھیلوں کا نیا تسلسل، محکمہ کھیل بلوچستان نے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سے سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز کردیا
ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب، سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی نے افتتاح کیا
رواں ماہ کوئٹہ میں آل کوئٹہ فٹسال ٹورنامنٹ اور میراتھن ریس، جبکہ گوادر میں “چوتھا گوادر سپورٹس فیسٹیول” منعقد ہوگا
کوئٹہ 6 جنوری 2026 (رپورٹ مہک شاہد) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کھیلوں کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے اسی سلسلے میں کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپليکس میں آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گٸی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے بلے سے شارٹ لگا کرکیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کامران خورشيد، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آصف فاروقی، صادق خان، سمیع اللہ، اسلم گرین و دیگر سمیت شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں، ٹیپ بال کرکٹ جیسے کھیل نہ صرف نوجوانوں میں مقبول ہیں بلکہ یہ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھلاڑی ٹیپ بال سے اپنی کرکٹ شروع کرتے ہیں اور پھر ان میدانوں سے نکل کر آگے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹیپ بال کرکٹ کا کافی رحجان ہے اس کھیل کو دیکھنے والے بھی کافی ہیں اور ٹیمیں بھی کافی زیادہ ہے اس ٹورنامنٹ میں ڈیڑھ سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ہے آج کل چھٹیاں ہیں تو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا ہے جو اگلے پندرہ سے بیس دنوں تک جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کیساتھ ہی کوئٹہ میں “آل کوئٹہ فٹسال ٹورنامنٹ” بھی ایک سے دو دن تک شروع ہونے جارہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ٹیموں نے رجسٹریشن کی ہے جبکہ کوئٹہ میراتھن ریس بھی منعقد ہونے جا رہی ہے “کوئٹہ روڈ رن 5 کلومیٹر” میں عام شہری، مرد و خواتين کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ چوتھا گوادر سپورٹس فیسٹیول بھی منعقد ہوگا جس میں کرکٹ، فٹبال سمیت کئی گیمز شامل ہے جبکہ جون تک ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے۔ آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کوئٹہ کے چھ مختلف مقامات پر جاری ہے، فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، بہترین بولر اور بہترین کھلاڑی کو 30، 30 ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا۔
sports #mehakshahid #quetta #Pakistan #cricket #TapeBallCricket #Balochistan


