




کوئٹہ:
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس آفس میں آج آل کوئٹہ کرکٹ ٹیپ بال اور فٹسال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز آصف لانگو، ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کامران، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محیب برامان، منظور احمد اور کوچ محمد آشم نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹورنامنٹ کو مختلف وینیوز پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تمام وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں۔




















Explore photos from recent sports events, youth programs, and official activities organized by the department.

ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر خان بازئی صاحب کی خصوصی ہدایات پر سپروائزر ثناءاللہ مبشر بابئی اپنے نگرانی میں ایوب اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گروانڈ میں پانی لگوا رہے ہیں


