HUB/LASBELA From 25th To 30th October
🗞️ Cell Media | 🎙 (IT Branch)
🏆 قلات ڈویژن سپورٹس فیسٹیول 25 سے 30 اکتوبر تک حب میں منعقد ہوگا
مکران ڈویژن سپورٹس فیسٹیول 1 سے 6 نومبر تک تربت میں منعقد ہوگا
کوئٹہ 17 اکتوبر 2025 سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ کی زیر صدارت قلات ڈویژن اور مکران ڈویژن سپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے آج بروز جمعہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو موجود تھے، اجلاس میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور آئندہ ہونے والے ڈویژنل سپورٹس فیسٹیولز کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گٸی، قلات ڈویژن سپورٹس فیسٹیول 25 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک حب میں منعقد کیا جائے گا، جبکہ مکران ڈویژن سپورٹس فیسٹیول یکم نومبر سے 6 نومبر تک تربت میں منعقد ہوگا۔ دونوں فیسٹیولز میں افتتاحی اور اختتامی تقاریب رنگا رنگ انداز میں منعقد کی جائیں گی، جن میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ کی شرکت متوقع ہیں۔ قلات ڈویژن کے فیسٹیول میں حب، آواران، خضدار، قلات، مستونگ، لسبیلہ اور سوراب کے مرد و خواتين کھلاڑی حصہ لیں گے، جبکہ مکران ڈویژن کے فیسٹیول میں تُربت، پنجگور اور گوادر کے مرد و خواتين کھلاڑی شریک ہوں گے۔ دونوں فیسٹیولز میں دس سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، والی بال، بیڈمنٹن، و دیگر گیمز شامل ہے۔ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ ژوب ڈویژن اور لورالائی ڈویژن میں کامیاب فیسٹیول رہے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی، ہماری کوشش ہوگی کہ قلات ڈویژن اور مکران ڈویژن کے سپورٹس فیسٹیولز بھی کامیاب رہیں، دونوں فیسٹیولز کے اختتام پر شاندار اختتامی تقاریب منعقد کی جائے گی جس میں موسیقی کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
🔖
قلات ڈویژن: حب، آواران، خضدار، قلات، مستونگ، لسبیلہ، سوراب
مکران ڈویژن: تربت، پنجگور، گوادر
📢 #CellMedia #VootsGround #SportsFestival #Balochistan #Quetta #Hub #Turbat #SportsNews





حب: محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کے زیر اہتمام جاری قلات ڈویژن اسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے آج شام 5 بجے لیڈا ہال حب میں منعقد ہوں گے۔
مقابلوں میں کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
محکمہ کھیل بلوچستان کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حب عادل بلوچ مطابق ایسے مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کے میدان میں مثبت رجحان کو اجاگر کرنا ہے
شائقین کی بڑی تعداد کے شرکت کی توقع ہے جبکہ ایونٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے باڈی بلڈرز میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔














