3rd Sindh Balochistan Tournament 2025

حب میں محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام تیسرا سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں شروع ہوگیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم نے بال کو شاٹ لگا کر کیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حب مہم جان گچکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

گراؤنڈ آمد پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مرید لانگو اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب عادل بلوچ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی اجرک پہنائی۔
ڈپٹی کمشنر حب نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ کی کاوشوں سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ٹیلنٹ دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

میچز کی تفصیل:
🏏 پہلے میچ میں مکران ڈویژن نے ژوب ڈویژن کو شکست دی۔
🏏 دوسرے میچ میں کراچی ڈویژن نے لورالائی ڈویژن کو 20 اوورز میں 277 رنز کا ہدف دیا، جواب میں لورالائی 207 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو مین آف دی میچ قرار دے کر کیش انعام دیا گیا۔


تیسرے سندھ بلوچستان پیپلز گیمز کا شاندار آغاز، ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم نے گیند کو شاٹ لگا کر افتتاح کیا۔

حب ( میڈیا سیل بلوچستان۔اسپورٹس بورڈ) تیسرا سندھ بلوچستان پیپلز گیمز بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری و ساری ہیں۔ اس ایونٹ میں کرکٹ، فٹبال سمیت متعدد کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے بہترین تعاون کے باعث یہ مقابلے کامیابی سے منعقد ہو رہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کا شاندار اغاز جام میر غلام قادر خان کرکٹ اسٹیڈیم حب میں ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراھیم اور اسسٹنٹ کمشنر حب مہم جان گچکی تھے انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عادل بلوچ، ڈپٹی ڈاریکٹر اسپورٹس جناب مرید لانگو سمیت دیگر اھم شخصیات تقریب کا حصہ تھے ۔

سندھ بلوچستان پیپلز گیمز بلوچستان اور سندھ کے کھلاڑیوں کو اس پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان اور منسٹر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ مینا مجید بلوچ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز درا بلوچ اور ڈاریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر بازئ کی ذاتی دلچسپی اور بھرپور نگرانی کے باعث اس قدر بڑے ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا ہے، جو کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔

محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرنگرانی منعقدہ ایونٹ سندھ بلوچستان پیپلز گیمز میں مجموعی طورپر 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تیسرا سندھ-بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 حب میں جاری ہے۔

حب: تیسرا سندھ-بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 جام میر غلام قادر خان کرکٹ اسٹیڈیم، حب میں زوروں پر ہے، دونوں صوبوں کے کرکٹ شائقین کی خاصی توجہ مبذول کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹس سندھ اور بلوچستان کے درمیان ہم آہنگی، صحت مند مقابلے اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا خطے میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

ٹورنامنٹ میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی کرنے والی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کھلاڑی متاثر کن مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو میچوں کو انتہائی مسابقتی اور شائقین کے لیے تفریحی بنا رہے ہیں۔

کھیلوں کے مقامی عہدیداروں اور کرکٹ کے شائقین نے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دینے میں مدد ملے گی۔

تیسرا سندھ-بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 آنے والے دنوں میں جاری رہنے کی توقع ہے، جس میں دونوں طرف سے سنسنی خیز میچز اور زبردست پرفارمنس کی توقع ہے۔

آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے، نوابشاہ اور لورالائی ڈویژنز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

حب؛ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ جام میر غلام قادر فٹبال اسٹیڈیم حب میں بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے، جس میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف ڈویژنز کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ آج کھیلے گئے دو اہم میچز شائقین فٹبال کے لیے یادگار ثابت ہوئے
پہلا میچ نوابشاہ ڈویژن اور نصیر آباد ڈویژن کے درمیان ہوا میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بار بار حملے کیے۔ تاہم نوابشاہ ڈویژن کی ٹیم نے بہتر حکمت عملی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کے مقابلے میں تین گول سے فتح سمیٹی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
آج کے مہمانِ خاص پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل حب کے صدر سرفراز سومرو تھے، جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری منور خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مرید لانگو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب عادل حسین بلوچ و دیگر مہمان شریک تھے مہمانانِ گرامی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سرپرستی میں اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتا ہے، جو معاشرتی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے
دوسرا میچ لورالائی ڈویژن اور کوئٹہ ڈویژن کے مابین کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے باعث میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس اعصاب شکن مرحلے میں لورالائی ڈویژن نے 5 کے مقابلے میں 6 گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
فٹبال گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا رہا شائقین فٹبال اور معززین علاقہ نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ فٹبال کے شوقین افراد نے اس ایونٹ کو بلوچستان میں اسپورٹس کی بحالی کا مثبت قدم قرار دیا
ٹورنامنٹ کا اگلا مرحلہ مزید جوش و خروش سے جاری رہے گا، جس میں کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز، اور فائنل میچز شائقین کو مزید سنسنی خیز لمحات فراہم کریں گے